السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3462. -- باب: ما جاء عن الصحابة رضي الله عنهم فيما يجب به القطع
-- باب: جن صورتوں میں ہاتھ کاٹنا واجب ہوتا ہے، ان کے متعلق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی آثار کا بیان۔
حدیث نمبر: 17187
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي مِجَنٍّ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ أَوْ أَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ"، فَلَقِيتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي عَرُوبَةَ فَقَالَ: هُوَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَقِيتُ هِشَامَ بْنَ أَبِي عَبْدِ اللهِ فَقَالَ: هُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَّا فَهُوَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ، فَكَأَنَّهُ شَكَّ فِيهِ، وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ یا چار دراہم کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا۔ (ابو ہلال کہتے ہیں:) پھر میں سعید بن ابی عروبہ سے ملا تو انہوں نے کہا: یہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ پھر میں ہشام بن ابی عبداللہ سے ملا تو انہوں نے کہا: یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے، ورنہ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے، گویا انہیں اس میں شک تھا۔
صحیح یہ ہے کہ یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17187]
صحیح یہ ہے کہ یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17187]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17187 in Urdu