السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3472. -- باب: النباش يقطع إذا أخرج الكفن من جميع القبر
-- باب: کفن چور کا ہاتھ اس صورت میں کاٹے جانے کا بیان جب وہ پورے کفن کو قبر سے نکال لے۔
حدیث نمبر: Q17238
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لِأَنَّ هَذَا حِرْزٌ مِثْلُهُ.
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”کیونکہ یہ اس جیسی چیز کے لیے (مناسب) حفاظت کی جگہ ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: Q17238]
حدیث نمبر: 17238
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ⦗٤٦٨⦘ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ، عَنِ الْمُشَعَّثِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ" قُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ:" كَيْفَ أَنْتَ إِذَا أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ يَكُونُ الْبَيْتُ فِيهِ بِالْوَصِيفِ؟" يَعْنِي الْقَبْرَ، قَالَ: قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، أَوْ مَا خَارَ اللهُ وَرَسُولُهُ، قَالَ:" عَلَيْكَ بِالصَّبْرِ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ عرض کیا: میں حاضر ہوں اور میں بار بار حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری کیا کیفیت ہو گی جب لوگوں کو ایسی موت پہنچے گی کہ ایک گھر یعنی قبر ایک غلام کے بدلے میں ملے گی؟“ عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں، یا (کہا:) جو اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم (میرے لیے) پسند فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو صبر کو لازم پکڑ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17238]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17238 in Urdu