السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3492. -- باب: ما جاء في تفسير الخمر الذي نزل تحريمها
-- باب: اس شراب کی تفسیر کا بیان جس کی حرمت نازل ہوئی تھی۔
حدیث نمبر: 17368
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ وَأَبُو زَكَرِيَّا، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ مُحَمَّدٌ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ دَرَّاجًا أَبَا السَّمْحِ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْحَكَمِ حَدَّثَهُ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ، ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ، فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ" ثُمَّ لَمَّا كَانَ بَعْدَ يَوْمَيْنِ ذَكَرُوهُ لَهُ أَيْضًا، فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ" ثُمَّ لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا سَأَلُوهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: یمن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ لوگ آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز سکھلائی اور سنن و فرائض سکھلائے۔ پھر انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! ہم گندم سے شراب بناتے ہیں اور جو سے بھی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(کیا یہ) غبیراء (ہے)؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نہ پیو۔“ پھر انہوں نے دو دن کے بعد پھر یہ ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(کیا یہ) غبیراء (ہے)؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نہ کھاؤ۔“ پھر انہوں نے ارادہ کیا کہ وہ واپس جائیں، انہوں نے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(کیا یہ) غبیراء (ہے)؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نہ کھاؤ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17368]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17368 in Urdu