السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. -- باب ما جاء في الاستياك عرضا
-- باب: چوڑائی کے رخ مسواک کرنے کے حوالے سے وارد شدہ احادیث کا بیان
حدیث نمبر: 174
وَأَخْبَرَنَا الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الرَّازِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْكِنْدِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ رَبِيعَةَ الْقُرَشِيُّ الْمَدَنِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَكْثَمَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَاكُ عَرْضًا وَيَشْرَبُ مَصًّا، وَيَقُولُ:" هُوَ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ" لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ أَكْثَمَ، وَزَادَ فِي حَدِيثِ بَهْزٍ: وَيَتَنَفَّسُ ثَلَاثًا، وَيَقُولُ:" هُوَ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ". وَإِنَّمَا يُعْرَفُ بَهْزٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ. ذَكَرَهُ ابْنُ مَنِيعٍ، وَابْنُ مَنْدَهْ. فَأَمَّا رَبِيعَةُ بْنُ أَكْثَمَ فَإِنْهُ اسْتُشْهِدَ بِخَيْبَرَ.
(الف) سیدنا ربیعہ بن اکثم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چوڑائی کے بل مسواک کرتے تھے اور اس کو چوس کر پیتے تھے اور فرماتے تھے: ”یہ زیادہ ہضم کرنے والا بےحد مزے دار اور شفا یاب ہے۔“
(ب) اور بہز کی روایت میں یہ الفاظ زیادہ ہیں کہ تین سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے: ”یہ زیادہ ہضم کرنے والا اور بےحد مزے دار اور زیادہ شفا یاب ہے۔“
(ب) بہز صرف اسی حدیث سے پہچانے جاتے ہیں۔ رہے سیدنا ربیعہ بن اکثم رضی اللہ عنہ تو وہ غزوہ خیبر میں شہید ہو گئے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 174]

تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه العقيلي في الصعفاء 3/229»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 174 in Urdu