السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3495. -- باب: ما يحتج به من رخص في المسكر إذا لم يشرب منه ما يسكره، والجواب عنه
-- باب: ان ائمہ کی دلیل کا بیان جنہوں نے نشہ آور چیز کی اس حد تک اجازت دی ہے جب تک اسے نشہ آور مقدار میں نہ پیا جائے، اور اس دلیل کے جواب کا بیان۔
حدیث نمبر: 17414
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ الْإِمَامُ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، قَالَ: قَالَ زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ: لَمَّا قَدِمَ ابْنُ الْمُبَارَكِ الْكُوفَةَ كَانَتْ بِهِ عِلَّةٌ، فَأَتَاهُ وَكِيعٌ وَأَصْحَابُنَا وَالْكُوفِيُّونَ فَتَذَاكَرُوا عِنْدَهُ حَتَّى بَلَغُوا الشَّرَابَ، فَجَعَلَ ابْنُ الْمُبَارَكِ يَحْتَجُّ بِأَحَادِيثِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، قَالُوا: لَا، وَلَكِنْ مِنْ حَدِيثِنَا، فَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو الْفُقَيْمِيُّ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: كَانُوا يَقُولُونَ إِذَا سَكِرَ مِنْ شَرَابٍ لَمْ يَحِلَّ لَهُ أَنْ يَعُودَ فِيهِ أَبَدًا فَنَكَّسُوا رُءُوسَهُمْ، فَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ لِلَّذِي يَلِيهِ: رَأَيْتَ أَعْجَبَ مِنْ هَؤُلَاءِ أُحَدِّثُهُمْ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ أَصْحَابِهِ وَالتَّابِعِينَ فَلَمْ يَعْبَئُوا بِهِ، وَأَذْكُرُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فَنَكَّسُوا رُءُوسَهُمْ؟.
(١٧٤١٤) زکریا بن عدی کہتے ہیں کہ ابن مبارک کوفہ میں آئے۔ انھیں کوئی بیماری تھی تو وکیع، ان کے اصحاب اور کوفی آپ کے پاس آئے اور آپ سے مذاکرہ کرنے لگے۔ جب شراب پر پہنچے تو ابن مبارک ان کو احادیث نبویہ جو مہاجرین و انصار سے ہیں بیان کرنے لگے تو وہ کہنے لگے: نہیں ہماری حدیث سناؤ تو ابن مبارک نے حسن بن علی فقیمی عن فضیل بن عمرو عن ابراہیم کے طرق سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے کہ جس مشروب میں نشہ ہوجائے تو اسے کبھی نہیں پی سکتے تو ان کے سر جھک گئے تو ابن مبارک نے فرمایا: میں نے ان سے عجیب لوگ نہیں دیکھے۔ میں نے ان کو مہاجرین و انصار اور تابعین سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روایات بیان کیں تو قبول نہ کی اور ابراہیم سے روایت کی، ان کا قول ذکر کیا تو ان کے سر جھک گئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17414]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17414 in Urdu