السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3514. -- باب: : الحدود كفارات
-- باب: حدود گناہوں کا کفارہ ہیں، اس امر کا بیان۔
حدیث نمبر: 17595
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَدْرِي تُبَّعٌ أَلَعِينًا كَانَ أَمْ لَا؟ وَمَا أَدْرِي ذُو الْقَرْنَيْنِ أَنَبِيًّا كَانَ أَمْ لَا؟ وَمَا أَدْرِي الْحُدُودَ كَفَّارَاتٌ لِأَهْلِهَا أَمْ لَا" فَهَكَذَا رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ، وَرَوَاهُ هِشَامٌ الصَّنْعَانِيُّ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مُرْسَلًا قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَهُوَ أَصَحُّ، وَلَا يَثْبُتُ هَذَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْحُدُودُ كَفَّارَةٌ" ⦗٥٧١⦘ قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: قَدْ كَتَبْنَاهُ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ مَوْصُولًا.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تبع لعنتی تھا یا نہیں اور ذوالقرنین نبی تھا یا نہیں، مجھے نہیں معلوم اور نہ ہی میں یہ جانتا ہوں کہ حدود آدمی کے لیے کفارہ بنتی ہیں یا نہیں۔“
عبدالرزاق نے معمر سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ ہشام صنعانی نے اسے معمر سے، انہوں نے ابن ابی ذئب سے، انہوں نے زہری سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کیا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہی زیادہ صحیح ہے، اور یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں؛ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ حدود کفارہ ہوتی ہیں۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہم نے اسے ابن ابی ذئب سے ایک دوسری سند سے موصولاً بھی لکھا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17595]

تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17595 in Urdu