السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3532. -- باب: الدابة تنفح برجله
-- باب: جانور کے اپنے پاؤں سے لات (دولتی) مارنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 17691
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، قَالَا: أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، ثنا جَعْفَرٌ الْقَلَانِسِيُّ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدَّابَّةُ جَرْحُهَا جُبَارٌ، وَالرِّجْلُ جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ" فَقَدْ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِيُّ: كَذَا قَالَ، وَهُوَ وَهَمَ، وَلَمْ يُتَابِعْهُ عَلَيْهِ أَحَدٌ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ، وَهُوَ الْحَكَمُ فِي حَدِيثِ شُعْبَةَ، وَمُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَأَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ وَغَيْرُهُمْ دُونَ هَذِهِ الزِّيَادَةِ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ دُونَ هَذِهِ الزِّيَادَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جانور کا زخمی کرنا رائیگاں ہے، پاؤں رائیگاں ہے، کنویں اور معدنیات نکالتے وقت زخمی ہونا رائیگاں ہے اور رکاز میں خمس ہے۔“
امام ابو الحسن دارقطنی فرماتے ہیں: انہوں نے اسی طرح بیان کیا ہے اور یہ وہم ہے، شعبہ سے کسی نے اس پر ان کی متابعت نہیں کی۔
شیخ فرماتے ہیں: یہ حدیث شعبہ سے محمد بن جعفر غندر نے، جو شعبہ کی حدیث میں حَکَم (معیار) ہیں، اور معاذ بن معاذ عنبری، مسلم بن ابراہیم، ابو عمر حوضی وغیرہ نے اس اضافے کے بغیر روایت کی ہے، اور اسی طرح ربیع بن مسلم نے محمد بن زیاد سے اس اضافے کے بغیر روایت کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17691]

تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17691 in Urdu