السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3544. -- باب: الرخصة في الإقامة بدار الشرك لمن لا يخاف الفتنة
-- باب: اس شخص کے لیے دارالشرک میں قیام کی اجازت کے بیان میں جسے اپنے دین کے حوالے سے فتنے کا کوئی خوف نہ ہو۔
حدیث نمبر: 17768
وَفِي مِثْلِ ذَلِكَ وَرَدَ مَا أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا الْأَسْفَاطِيُّ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا سُوَيْدٌ، ح وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْجَارُودِيُّ، أنبأ بِشْرُ بْنُ آدَمَ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَاصِمٍ،، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ السُّلَمِيُّ، قَالَ: جِئْتُ بِأَخِي أَبِي مَعْبَدٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْفَتْحِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ بَايِعْهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، قَالَ:" قَدْ مَضَتِ الْهِجْرَةُ لِأَهْلِهَا". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَعَلَى أِيِّ شَيْءٍ تُبَايِعُهُ؟ قَالَ:" عَلَى الْإِسْلَامِ وَالْجِهَادِ وَالْخَيْرِ"، فَبَايَعَهُ. قَالَ أَبُو عُثْمَانَ: فَلَقِيتُ أَبَا مَعْبَدٍ فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ مُجَاشِعٍ، فَقَالَ: صَدَقَ. ⦗٢٨⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ سَعِيدٍ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ.
سیدنا مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنے بھائی سیدنا ابو معبد رضی اللہ عنہ کو فتح مکہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آیا اور میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! ان سے ہجرت پر بیعت لیں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہجرت جنہوں نے کرنی تھی انہوں نے کر لی اور (اب ہجرت نہیں)“ تو میں نے کہا: ”یا رسول اللہ! تو پھر آپ ان سے کس چیز پر بیعت لیں گے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام، جہاد اور خیر پر“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیعت لی۔ ابو عثمان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میری ملاقات سیدنا ابو معبد رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے ان کو سیدنا مجاشع رضی اللہ عنہ کے قول کی خبر دی تو انہوں نے کہا کہ مجاشع نے سچ کہا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17768]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17768 in Urdu