السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3579. -- باب: سهمان الخيل
-- باب: گھوڑوں کے حصوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 17964
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ ⦗٩٠⦘ عُرْوَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَضْرِبُ فِي الْمَغْنَمِ بِأَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ، سَهْمٍ لَهُ وَسَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ، وَسَهْمٍ فِي ذِي الْقُرْبَى. سَهْمُ أُمِّهِ صَفِيَّةَ يَوْمَ خَيْبَرَ قَالَ: وَكَانَ ابْنُ عُيَيْنَةَ يَهَابُ أَنْ يَذْكُرَ يَحْيَى بْنَ عَبَّادٍ، وَالْحُفَّاظُ يَرْوُونَهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ قَالَ الشَّيْخُ: قَدْ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِنَحْوِهِ، وَهُوَ مَعَ مَا ذَكَرَ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ فِيهِ مُرْسَلٌ، وَقَدْ وَصَلَهُ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَمُحَاضِرُ بْنُ مُوَرِّعٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ غنیمت کے مال کے چار حصے بناتے تھے: ایک حصہ اپنے لیے، دو حصے گھوڑے کے لیے، ایک اپنے قریبیوں کے لیے اور اپنی ماں صفیہ رضی اللہ عنہا کا حصہ خیبر کے دن کا۔ ابن عیینہ رحمہ اللہ، یحییٰ بن عباد کا ذکر کرنے سے ڈرتے تھے جبکہ حفاظ اسے یحییٰ بن عباد ہی سے نقل کرتے ہیں۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے محمد بن بشر نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے یحییٰ بن عباد سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح (حصہ دیا)، اور یحییٰ بن عباد کے ذکر کے باوجود یہ روایت مرسل ہے، جبکہ سعید بن عبدالرحمن اور محاضر بن مورع نے اسے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے یحییٰ بن عباد سے اور انہوں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے موصولاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17964]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17964 in Urdu