السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3580. -- باب: العبيد والنساء والصبيان يحضرون الوقعة
-- باب: غلاموں، عورتوں اور بچوں کا جنگ میں حاضر ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 17969
وَأَمَّا الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الدِّمَشْقِيِّ، عَنْ مَكْحُولٍ، وَخَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، قَالَا:" أَسْهَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْفَارِسِ لِفَرَسِهِ سَهْمَيْنِ، وَلِصَاحِبِهِ سَهْمًا، فَصَارَ لَهُ ثَلَاثَةُ أَسْهُمٍ، وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا، وَأَسْهَمَ لِلنِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ". فَهَذَا مُنْقَطِعٌ وَحَدِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ مَوْصُولٌ صَحِيحٌ فَهُوَ أَوْلَى وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
خالد بن معدان اور مکحول رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”گھوڑ سوار کے گھوڑے کے دو حصے اور سوار کا ایک حصہ مقرر کیا، اس طرح اس کے تین حصے ہو گئے اور پیدل کو ایک حصہ ملا اور آپ نے عورتوں اور بچوں کے لیے بھی حصہ مقرر کیا“۔
یہ روایت منقطع ہے، جبکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث موصول اور صحیح ہے، اس لیے وہی اولیٰ ہے، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17969]
یہ روایت منقطع ہے، جبکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث موصول اور صحیح ہے، اس لیے وہی اولیٰ ہے، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17969]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17969 in Urdu