السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3586. -- باب: النهي عن نهب الطعام
-- باب: کھانا لوٹنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 18010
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَصَابَ النَّاسَ حَاجَةٌ شَدِيدَةٌ وَجَهْدٌ، فَأَصَابُوا غَنَمًا فَانْتَهَبُوهَا، وَإِنَّ قُدُورَنَا لَتَغْلِي إِذْ جَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي عَلَى فَرَسِهِ فَأَكْفَأَ قُدُورَنَا بِقَوْسِهِ، ثُمَّ جَعَلَ يُرَمِّلُ اللَّحْمَ بِالتُّرَابِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ النُّهْبَةَ لَيْسَ بِأَحَلَّ مِنَ الْمَيْتَةِ، أَوْ إِنَّ الْمَيْتَةَ لَيْسَتْ بِأَحَلَّ مِنَ النُّهْبَةِ". الشَّكُّ مِنْ هَنَّادٍ.
انصار کے ایک شخص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر پر نکلے، لوگوں کو مسلسل کام کی وجہ سے کھانے کی سخت حاجت ہوئی، ان کو کچھ بکریاں مالِ غنیمت میں ملیں، ان لوگوں نے ان میں سے کچھ لے لیں اور اس وقت ہنڈیاں پک رہی تھیں۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھوڑے پر سوار تھے اور اپنی کمان سے ہنڈیوں کو الٹا رہے تھے اور گوشت میں مٹی ملا رہے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوٹی ہوئی چیز مردار سے زیادہ حلال نہیں ہے“ یا فرمایا: ”مردار لوٹی ہوئی چیز سے زیادہ حلال نہیں ہے۔“ یعنی یہ دونوں حرام ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18010]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18010 in Urdu