🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3592. -- باب: قتل المشركين بعد الإسار بضرب الأعناق دون المثلة
-- باب: مشرکین کو قیدی بنانے کے بعد مثلہ (اعضاء کاٹنے) کے بجائے گردنیں اڑا کر قتل کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18047
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَفَّانُ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ هَيَّاجِ بْنِ عِمْرَانَ الْبُرْجُمِيِّ، أَنَّ عَامِلًا لِأَبِيهِ أَبَقَ فَجَعَلَ لِلَّهِ عَلَيْهِ إِنْ قَدِرَ عَلَيْهِ لَيَقْطَعَنَّ يَدَهُ، فَلَمَّا قَدَرَ عَلَيْهِ بَعَثَنِي إِلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحُثُّ فِي خُطْبَتِهِ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَنَهَى عَنِ الْمُثْلَةِ. قَالَ: وَبَعَثَنِي إِلَى سَمُرَةَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَحُثُّ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ". قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: فَإِنْ قَالَ قَائِلٌ قَدْ قَطَّعَ أَيْدِيَ الَّذِينَ اسْتَاقُوا لِقَاحَهُ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ، فَإِنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَرَجُلًا رَوَيَا هَذَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَوَيَا فِيهِ، أَوْ أَحَدُهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَخْطُبْ بَعْدَ ذَلِكَ خُطْبَةً إِلَّا أَمَرَ بِالصَّدَقَةِ، وَنَهَى عَنِ الْمُثْلَةِ" قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: رَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، وَهَذِهِ الزِّيَادَةُ فِي حَدِيثِ أَنَسٍ".
ہیاج بن عمران برجمی کہتے ہیں کہ میرے والد کا غلام بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا: اگر میں نے اسے پکڑ لیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا۔ جب غلام قابو میں آ گیا تو مجھے عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے پوچھنے کے لیے روانہ کر دیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ میں صدقہ کی ترغیب فرماتے اور «الْمُثْلَةِ» ”مثلہ“ سے منع کرتے تھے۔“ کہتے ہیں: پھر انہوں نے مجھے سمرہ رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ پر ابھارتے اور «الْمُثْلَةِ» ”مثلہ“ سے منع فرماتے تھے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر کوئی کہنے والا کہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے ہاتھ پاؤں کاٹ ڈالے تھے جو آپ کی دودھ والی اونٹنیاں ہانک کر لے گئے تھے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیری تھیں، (تو اس کا جواب یہ ہے کہ) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور ایک اور شخص نے یہ واقعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، ان دونوں نے یا ان میں سے ایک نے اس میں یہ بیان کیا ہے کہ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی خطبہ ارشاد فرمایا اس میں صدقہ کا حکم دیا اور «الْمُثْلَةِ» ”مثلہ“ سے منع فرمایا۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے عبداللہ بن عمر اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم نے روایت کیا ہے اور یہ اضافہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18047]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18047 in Urdu