السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
358. -- باب: السنة في الأذان لسائر الصلوات بعد دخول الوقت
-- باب: دیگر تمام نمازوں کے لیے وقت داخل ہونے کے بعد اذان دینے کی سنت کا بیان
حدیث نمبر: 1808
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ:" لَا يُؤَذَّنُ لِصَلَاةٍ غَيْرِ الصُّبْحِ إِلَّا بَعْدَ وَقْتِهَا لِأَنِّي لَمْ أَعْلَمْ أَحَدًا حَكَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَذَّنَ لِصَلَاةٍ قَبْلَ وَقْتِهَا غَيْرَ الْفَجْرِ وَلَمْ نَرَ الْمُؤَذِّنِينَ عِنْدَنَا يُؤَذِّنُونَ إِلَّا بَعْدَ دُخُولِ وَقْتِهَا إِلَّا الْفَجْرَ".
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صبح کے علاوہ کسی نماز کی اذان اس کے وقت کے بعد ہی دی جائے۔ اس لیے کہ میں کسی کو نہیں جانتا جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہو کہ آپ نے نمازِ فجر کے علاوہ کسی دوسری نماز کے لیے اس کے وقت سے پہلے اذان دی ہو اور ہم نے اپنے مؤذنوں کو نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد ہی اذان دیتے ہوئے دیکھا ہے سوائے نماز فجر کے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1808]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1808 in Urdu