السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3603. -- باب: المرأة تقاتل فتقتل
-- باب: اگر عورت جنگ کرے تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 18105
وَفِيمَا رَوَى أَبُو دَاوُدَ فِي الْمَرَاسِيلِ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ وُهَيْبٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى امْرَأَةً مَقْتُولَةً بِالطَّائِفِ، فَقَالَ:" أَلَمْ أَنْهَ عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ؟ مَنْ صَاحِبُ هَذِهِ الْمَرْأَةِ الْمَقْتُولَةِ؟". قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ أَرْدَفْتُهَا فَأَرَادَتْ أَنْ تَصْرَعَنِي فَتَقْتُلَنِي. فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُوَارَى".
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف میں ایک مقتولہ عورت دیکھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نے عورتوں کے قتل سے منع نہیں کیا؟ اس مقتولہ عورت کو کس نے قتل کیا ہے؟“ ایک شخص نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اسے قتل کیا ہے، میں نے اس کو اپنے پیچھے سوار کیا تھا، اس نے مجھے گرا کر قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دفن کر دینے کا حکم فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18105]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18105 in Urdu