السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3617. -- باب: الرجل يسرق من المغنم وقد حضر القتال
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے مالِ غنیمت میں سے چوری کی حالانکہ وہ جنگ میں شریک تھا۔
حدیث نمبر: 18201
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو يَعْلَى، ثنا جُبَارَةُ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ تَمِيمٍ، حَدَّثَنِي مَيْمُونُ بْنُ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ عَبْدًا مِنْ رَقِيقِ الْخُمُسِ سَرَقَ مِنَ الْخُمُسِ فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقْطَعْهُ فَقَالَ:" مَالُ اللهِ سَرَقَ بَعْضُهُ بَعْضًا". وَهَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا، وَرُوِّينَا عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا سَرَقَ مِغْفَرًا مِنَ الْمَغْنَمِ فَلَمْ يَقْطَعْهُ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: خمس کے غلاموں میں سے کسی غلام نے خمس کا مال چرا لیا، معاملہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ نہ کاٹا اور فرمایا: ”اللہ کا مال ہے اس کے بعض حصے نے بعض کو چرایا ہے۔“ (ب) حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے مال غنیمت سے ٹوپ چرا لیا، آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔
اس سند میں ضعف ہے، اور یہ روایت ایک دوسری سند سے میمون بن مہران کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل بھی مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18201]
اس سند میں ضعف ہے، اور یہ روایت ایک دوسری سند سے میمون بن مہران کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل بھی مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18201]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18201 in Urdu