السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3620. -- باب: إقامة الحدود في أرض الحرب
-- باب: دار الحرب (دشمن کے علاقے) میں حدود نافذ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 18218
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ الْجَهْمِ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَرَجِ، أَظُنُّهُ عَنِ الْوَاقِدِيِّ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، فِي قِصَّةِ خَيْبَرَ وَمَا أُخْرِجَ مِنْ حِصْنِ الصَّعْبِ بْنِ مُعَاذٍ قَالَ: وَزُقَاقُ خَمْرٍ فَأُهْرِيقَتْ وَعَمَدَ يَوْمَئِذٍ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَشَرِبَ مِنْ ذَلِكَ الْخَمْرِ فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَرِهَ حِينَ رُفِعَ إِلَيْهِ فَخَفَقَهُ بِنَعْلِهِ وَأَمَرَ مَنْ حَضَرَهُ فَخَفَقُوهُ بِنِعَالِهِمْ، وَكَانَ يُقَالُ لَهُ: عَبْدُ اللهِ الْحِمَارُ كَانَ رَجُلًا لَا يَصْبِرُ عَنِ الشُّرْبِ فَضَرَبَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِرَارًا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اللهُمَّ الْعَنْهُ مَا أَكْثَرَ مَا يُضْرَبُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَفْعَلْ يَا عُمَرُ فَإِنَّهُ يُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ".
عبدالحمید بن جعفر اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے خیبر کے قصے کے بارے میں نقل فرماتے ہیں کہ صعب بن معاذ کے قلعے سے شراب کے مشکیزے نکالے گئے اور بہا دیے گئے، تو اس شراب میں سے کسی مسلمان شخص نے جان بوجھ کر پی لی۔ جب معاملہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے جوتے سے مارا اور لوگوں کو حکم فرمایا کہ وہ اپنے جوتوں سے ماریں۔ اسے عبداللہ الحمار کہا جاتا تھا۔ یہ ایسا شخص تھا جو شراب سے باز نہ آتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کئی مرتبہ سزا دی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے اللہ! اس پر لعنت ہو کہ یہ کتنی بار سزا دیا گیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! ایسا نہ کہو، یہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18218]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18218 in Urdu