🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3664. -- باب: الجاسوس من أهل الحرب
-- باب: حربی کافروں کے جاسوس کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18437
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ثنا أَبُو هَمَّامٍ الدَّلَّالُ فِي مَسْجِدِ الْبَصْرَةِ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، عَنِ الْفُرَاتِ بْنِ حَيَّانَ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ بِقَتْلِهِ، وَكَانَ عَيْنًا لِأَبِي سُفْيَانَ وَحَلِيفًا أَظُنُّهُ قَالَ: لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَمَرَّ عَلَى حَلْقَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: إِنِّي مُسْلِمٌ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ يَقُولُ: إِنِّي مُسْلِمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْهُمْ رِجَالًا نَكِلُهُمْ إِلَى إِيمَانِهِمْ مِنْهُمُ الْفُرَاتُ بْنُ حَيَّانَ".
حارثہ بن مضرب، فرات بن حیان رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے قتل کا حکم دیا تھا اور وہ ابوسفیان کا جاسوس اور میرا گمان ہے کہ راوی نے کہا: ایک انصاری شخص کا حلیف تھا۔ وہ انصار کی ایک مجلس کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: ”میں مسلمان ہوں“ تو ان میں سے ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کہتا ہے کہ میں مسلم ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ان میں سے بعض افراد ایسے ہیں جنہیں ہم ان کے ایمان کے سپرد کر دیتے ہیں، ان میں سے فرات بن حیان بھی ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18437]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ تقدم برقم ١١٦٨٣١»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18437 in Urdu