السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3744. -- باب: لا يسكن أرض الحجاز مشرك
-- باب: سرزمینِ حجاز میں کوئی مشرک رہائش پذیر نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 18747
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَقُولُ: يَوْمُ الْخَمِيسِ وَمَا يَوْمُ الْخَمِيسِ؟ ثُمَّ بَكَى ثُمَّ قَالَ: اشْتَدَّ وَجَعُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" ائْتُونِي أَكْتُبْ لَكُمْ كِتَابًا لَا تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا"، فَتَنَازَعُوا وَلَا يَنْبَغِي عِنْدَ نَبِيٍّ تَنَازُعٌ، فَقَالَ:" ذَرُونِي فَالَّذِي أَنَا فِيهِ خَيْرٌ مِمَّا تَدْعُونَنِي إِلَيْهِ"، وَأَمَرَهُمْ بِثَلَاثٍ فَقَالَ: أَخْرِجُوا الْمُشْرِكِينَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَأَجِيزُوا الْوَفْدَ بِنَحْوٍ مِمَّا كُنْتُ أُجِيزُهُمْ، وَالثَّالِثَةَ نُسِّيتُهَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ وَغَيْرِهِ عَنْ سُفْيَانَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَنْصُورٍ وَقُتَيْبَةَ وَغَيْرِهِمَا عَنْ سُفْيَانَ.
سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جمعرات کا دن، جمعرات کا دن کیا ہے؟“ پھر وہ روئے اور فرمایا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری بڑھ گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس کوئی کاغذ لاؤ میں تمہیں تحریر کر دوں، پھر تم میرے بعد ہرگز گمراہ نہیں ہو گے۔“ انھوں نے اس میں جھگڑا کیا حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑا کرنا درست نہیں ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے چھوڑ دو، میں جس حالت میں ہوں وہ اس چیز سے بہتر ہے جس کی جانب تم مجھے بلاتے ہو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چیزوں کا حکم دیا کہ: ”مشرکین کو جزیرہ عرب سے نکال دو اور وفود کو اسی طرح انعام دو جیسے میں انہیں دیا کرتا تھا“ اور تیسری چیز میں بھلا دیا گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18747]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18747 in Urdu