السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3744. -- باب: لا يسكن أرض الحجاز مشرك
-- باب: سرزمینِ حجاز میں کوئی مشرک رہائش پذیر نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 18751
قَالَ: وَحَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَجْتَمِعُ دِينَانِ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ". قَالَ مَالِكٌ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: فَفَحَصَ عَنْ ذَلِكَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَتَّى أَتَاهُ الثَّلَجُ وَالْيَقِينُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" لَا يَجْتَمِعُ دِينَانِ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ"، فَأَجْلَى يَهُودَ خَيْبَرَ. قَالَ مَالِكٌ: قَدْ أَجْلَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَهُودَ نَجْرَانَ وَفَدَكَ.
ابن شہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جزیرہ عرب میں دو دین اکٹھے نہ ہوں گے۔“ (ب) ابن شہاب کہتے ہیں: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں تحقیق کی یہاں تک کہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اطمینان اور یقین حاصل ہو گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جزیرہ عرب میں دو دین جمع نہ ہوں گے۔“ آپ نے خیبر کے یہود کو جلا وطن کیا۔ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نجران وفدک کے یہود کو جلا وطن کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18751]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18751 in Urdu