🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3751. -- باب: ما جاء في هدايا المشركين للإمام
-- باب: مشرکین کی طرف سے امام کے لیے تحائف کے متعلق کیا مروی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18793
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عِمْرَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَهْدَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةً أَوْ هَدِيَّةً، فَقَالَ:" أَسْلَمْتَ؟" قُلْتُ: لَا، قَالَ:" إِنِّي نُهِيتُ عَنْ زَبْدِ الْمُشْرِكِينَ". وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ، ثنا يُونُسُ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا أَبُو التَّيَّاحِ، ثنا الْحَسَنُ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَهْدَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَدِيَّةً، أَوْ قَالَ: نَاقَةً فَقَالَ لِي:" أَسْلَمْتَ؟" قُلْتُ: لَا، فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَهَا وَقَالَ:" إِنَّا لَا نَقْبَلُ زَبْدَ الْمُشْرِكِينَ". قُلْتُ لِلْحَسَنِ: مَا زَبْدُ الْمُشْرِكِينَ؟ قَالَ: رِفْدُهُمْ قَالَ الشَّيْخُ: يَحْتَمِلُ رَدُّهُ هَدِيَّتَهُ التَّحْرِيمَ، وَيَحْتَمِلُ التَّنْزِيهَ، وَقَدْ يَغِيظُهُ بِرَدِّ هَدِيَّتِهِ فَيَحْمِلُهُ ذَلِكَ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَالْأَخْبَارُ فِي قَبُولِ هَدَايَاهُمْ أَصَحُّ وَأَكْثَرُ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹنی تحفہ میں دی یا کوئی تحفہ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا مسلمان ہو گئے ہو؟“ میں نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مشرکین کے تحفے (قبول کرنے) سے منع کیا گیا ہے۔“ (ب) سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی ہدیہ یا اونٹنی دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ ”کیا مسلمان ہو؟“ میں نے کہا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تحفہ قبول کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ”ہم مشرکین کے تحفے قبول نہیں کرتے۔“ میں نے حسن رحمہ اللہ سے پوچھا: مشرکین کے تحفے کیا ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ان کے عطیے۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کا تحفہ رد کرنا حرمت پر بھی محمول ہو سکتا ہے اور تنزیہ پر بھی، اور یہ بھی ممکن ہے کہ تحفہ رد کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے غصہ دلانا چاہتے ہوں تاکہ یہ چیز اسے اسلام قبول کرنے پر آمادہ کرے۔ مشرکین کے تحفے قبول کرنے کے بارے میں روایات زیادہ صحیح اور زیادہ ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18793]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18793 in Urdu