السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3795. -- باب: الحيتان وميتة البحر
-- باب: مچھلیوں اور سمندری مردار کا بیان۔
حدیث نمبر: 18960
وَرَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ عَنْ سُفْيَانَ، فَلَمْ يَذْكُرِ السَّاحِلَ وَقَالَ: وَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ ضِلَعًا مِنْ أَضْلَاعِهِ فَنَصَبَهُ ثُمَّ نَظَرَ أَطْوَلَ رَجُلٍ وَأَعْظَمَ جَمَلٍ فِي الْجَيْشِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ الْجَمَلَ ثُمَّ يَمُرَّ تَحْتَهُ فَفَعَلَ فَمَرَّ تَحْتَهُ فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْنَاهُ فَقَالَ:" هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟" قُلْنَا: لَا. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، فَذَكَرَهُ.
حمیدی، سفیان سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے ساحل کا ذکر نہیں کیا، فرماتے ہیں کہ سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی لے کر کھڑی کی۔ پھر ایک لمبے آدمی اور لشکر میں بڑے اونٹ کا انتخاب کیا اور اس کو حکم دیا کہ وہ سوار ہو کے اس کے نیچے سے گزر جائے تو وہ گزر گیا۔ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہارے پاس کچھ موجود ہے؟“ ہم نے کہا: اب تو کچھ موجود نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 18960]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18960 in Urdu