السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3836. -- باب: الرخصة في الأكل من لحوم الضحايا والإطعام والادخار
-- باب: قربانی کے گوشت میں سے خود کھانے، دوسروں کو کھلانے اور ذخیرہ کرنے کی اجازت کا بیان۔
حدیث نمبر: 19216
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ الْعَبْدِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ أَبُو جَعْفَرٍ، وَأَبِي إِسْحَاقُ بْنُ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَبَّابٍ، مَوْلَى بَنِي عَدِيٍّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ ⦗٤٩٢⦘ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَانَا أَنْ نَأْكُلَ لُحُومَ نُسُكِنَا فَوْقَ ثَلَاثٍ، فَخَرَجْتُ فِي سَفَرٍ ثُمَّ قَدِمْتُ عَلَى أَهْلِي فَقَالَتْ: إِنَّهُ رَخَّصَ لِلنَّاسِ بَعْدَ ذَلِكَ. قَالَ: فَلَمْ أُصَدِّقْهَا حَتَّى بَعَثْتُ إِلَى أَخِي قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ وَكَانَ بَدْرِيًّا أَسْأَلُهُ عَنْ ذَلِكَ. قَالَ: فَبَعَثَ إِلِيَّ أَنْ كُلْ طَعَامَكَ فَقَدْ صَدَقَتْ، قَدْ أَرْخَصَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُسْلِمِينَ فِي ذَلِكَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ہمیں تین دن سے زائد قربانیوں کے گوشت کھانے سے منع کیا تھا۔“ میں ایک سفر سے اپنے گھر واپس آیا تو میری گھر والی نے کہا: آپ کے بعد لوگوں کو رخصت دے دی گئی۔ لیکن میں نے اس کی تصدیق اس وقت تک نہ کی جب تک میں نے اپنے بھائی قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ، جو بدری تھے، سے پوچھ نہ لیا۔ قتادہ رضی اللہ عنہ نے مجھے پیغام بھیجا کہ اپنا کھانا کھاؤ، تمہاری بیوی نے سچ بولا ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اس کی اجازت دے دی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19216]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19216 in Urdu