السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3844. جماع أبواب العقيقة -- باب: العقيقة سنة
0عقیقہ کے ابواب کا مجموعہ۔ -- باب: عقیقہ سنت ہے۔
حدیث نمبر: 19266
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَارِسِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ، ثنا سُلَيْمَانُ ابْنُ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ: مَا مُرْتَهَنٌ بِعَقِيقَةٍ؟ قَالَ: يُحْرَمُ شَفَاعَةَ وَلَدِهِ. قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ وَحَلَقَ شُعُورَهُمَا، وَتَصَدَّقَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا بِزِنَتِهِ فِضَّةً.
یحییٰ بن حمزہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عطاء خراسانی رحمہ اللہ سے پوچھا: ”بچہ عقیقہ کے عوض گروی رکھے جانے کا کیا معنیٰ ہے؟“ فرمایا: ”والدین بچے کی شفاعت سے محروم رکھے جاتے ہیں۔“
(ب) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی جانب سے عقیقہ کیا اور ان کے بال مونڈوائے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ان کے بالوں کے برابر چاندی صدقہ کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19266]

تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19266 in Urdu