السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3869. -- باب: ما جاء في الأرنب
-- باب: خرگوش کے متعلق کیا مروی ہے۔
حدیث نمبر: 19396
أَخْبَرَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبَيْنِ فَعَلَّقَهُمَا وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ اصْطَدْتُ هَذَيْنِ الْأَرْنَبَيْنِ فَلَمْ أَجِدْ حَدِيدَةً أُذَكِّيهِمَا بِهَا فَذَبَحْتُهُمَا بِمَرْوَةٍ فَآكُلُ؟ قَالَ:" كُلْ". وَقِيلَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، وَحَدِيثُ ابْنِ صَفْوَانَ أَصَحُّ. قَالَهُ الْبُخَارِيُّ.
شعبی رحمہ اللہ، محمد بن صفوان رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ دو خرگوش لٹکائے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے دو خرگوش شکار کیے اور ذبح کرنے کے لیے لوہے کی کوئی چیز نہ پائی تو پتھر سے ذبح کر ڈالے، کیا میں کھا لوں؟ فرمایا: ”کھا لے۔“
اسے شعبی سے جابر بن عبداللہ کے واسطے سے بھی بیان کیا گیا ہے، لیکن ابن صفوان کی حدیث زیادہ صحیح ہے۔ یہ بات امام بخاری رحمہ اللہ نے کہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19396]
اسے شعبی سے جابر بن عبداللہ کے واسطے سے بھی بیان کیا گیا ہے، لیکن ابن صفوان کی حدیث زیادہ صحیح ہے۔ یہ بات امام بخاری رحمہ اللہ نے کہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19396]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19396 in Urdu