السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3878. -- باب: ما جاء في المصبورة
-- باب: مصبورہ (وہ جانور جسے باندھ کر نشانہ بنایا گیا ہو) کے متعلق کیا مروی ہے۔
حدیث نمبر: Q19481
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَالْمَصْبُورَةُ الشَّاةُ تُرْبَطُ ثُمَّ تُرْمَى بِالنَّبْلِ. وَقَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: هُوَ الطَّائِرُ أَوْ غَيْرُهُ مِنْ ذَوَاتِ الرُّوحِ يُصْبَرُ حَيًّا ثُمَّ يُرْمَى حَتَّى يَقْتُلَ، وَأَصْلُ الصَّبْرِ الْحَبْسُ..
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور مصبورہ وہ بکری ہے جسے باندھ دیا جائے، پھر اس پر تیر برسائے جائیں۔“
اور ابو عبید رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس سے مراد پرندہ یا کوئی اور جان دار ہے جسے زندہ باندھ کر رکھا جائے، پھر اس پر تیر مارے جائیں یہاں تک کہ اسے مار ڈالا جائے، اور صبر کا اصل معنی روکنا (اور قید کرنا) ہے۔“... [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: Q19481]
اور ابو عبید رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس سے مراد پرندہ یا کوئی اور جان دار ہے جسے زندہ باندھ کر رکھا جائے، پھر اس پر تیر مارے جائیں یہاں تک کہ اسے مار ڈالا جائے، اور صبر کا اصل معنی روکنا (اور قید کرنا) ہے۔“... [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: Q19481]
حدیث نمبر: 19481
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، قَالَ: ذَكَرَ سُفْيَانُ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ زَهْدَمٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَأْكُلُ الدَّجَاجَ فَدَعَانِي فَقُلْتُ: إِنِّي رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ نَتِنًا، قَالَ: ادْنُهْ فَكُلْ فَإِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُهُ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ وَكِيعٍ عَنْ سُفْيَانَ، وَأَخْرَجَاهُ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ أَيُّوبَ.
زہدم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو مرغی کھاتے دیکھا تو انہوں نے مجھے دعوت دی۔ میں نے کہا: میں نے اس مرغی کو گندگی کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔ (انہوں نے کہا:) ”قریب ہو کر کھا لو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مرغی کھاتے دیکھا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19481]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19481 in Urdu