السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3889. -- باب: أدوية النبي صلى الله عليه وسلم سوى ما مضى في الباب قبله
-- باب: پچھلے باب میں گزرنے والی ادویات کے علاوہ نبی کریم ﷺ کی (تجویز کردہ) دیگر ادویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 19574
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْمَيْمُونِيُّ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ، حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي لَيْثٍ، عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" عَلَيْكِ بِالتَّلْبِينِ الْبَغِيضِ النَّافِعِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ يَغْسِلُ بَطْنَ أَحَدِكُمْ كَمَا يَغْسِلُ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ بِالْمَاءِ مِنَ الْوَسَخِ". وَقَالَتْ: كَانَ إِذَا اشْتَكَى أَحَدٌ مِنْ أَهْلِهِ شَيْئًا لَا تَزَالُ الْبُرْمَةُ عَلَى النَّارِ حَتَّى يَأْتِيَ عَلَى أَحَدِ طَرَفَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم ناپسندیدہ مگر فائدہ مند تلبینہ کو لازم پکڑو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تلبینہ پیٹ کی صفائی اس طرح کر دیتا ہے جیسے تم اپنے چہرے کو پانی سے میل کچیل سے صاف کر لیتے ہو۔“ فرماتی ہیں: جب کوئی گھر سے بیمار ہو جاتا تو ہنڈیا آگ پر چڑھی رہتی یہاں تک کہ وہ (مریض) دو انجاموں (صحت یا موت) میں سے کسی ایک کو پہنچ جاتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19574]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19574 in Urdu