🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3920. -- باب: لا سبق إلا في خف أو حافر أو نصل
-- باب: فرمانِ نبوی ﷺ: ”انعام کا مقابلہ صرف اونٹ، گھوڑے یا تیر اندازی میں جائز ہے“۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19755
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الضَّبُعِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى نَاسٍ مِنْ أَسْلَمَ يَتَنَاضَلُونَ، قَالَ:" حَسَنٌ لَهَذَا اللهْوُ - مَرَّتَيْنِ - ارْمُوا، فَإِنَّهُ كَانَ لَكُمْ أَبٌ يَرْمِي، ارْمُوا، وَأَنَا مَعَ ابْنِ الْأَدْرَعِ"، قَالَ: فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ أَيْدِيَهُمْ، فَقَالَ:" مَالَكُمْ؟"، فَقَالُوا: لَا وَاللهِ، لَا نَرْمِي، وَأَنْتَ مَعَهُ يَا رَسُولَ اللهِ، إِذًا يُنَضِلُنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ جَمِيعًا"، قَالَ: فَقَالَ: رَمَوْا عَامَّةَ يَوْمِهِمْ، ثُمَّ تَفَرَّقُوا عَلَى السَّوَاءِ مَا نَضِلَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا".
محمد بن ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسلم قبیلہ کے لوگوں کے پاس سے گزرے، وہ تیر اندازی کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا ہے“ (دو مرتبہ کہا) ”تم تیر اندازی کرو کیونکہ تمہارا باپ بھی تیر انداز تھا۔ تم تیر اندازی کرو، میں ابن ادرع کے ساتھ ہوں“ تو لوگوں نے بھی اپنے ہاتھ روک لیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ انہوں نے کہا: ہم تیر اندازی نہیں کریں گے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فلاں کے ساتھ ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تیر اندازی کرو، میں تمہارے سب کے ساتھ ہوں“۔ راوی فرماتے ہیں کہ انہوں نے اس دن کا اکثر حصہ تیر اندازی کی، پھر وہ برابر برابر جدا ہوئے، ان میں سے کسی نے دوسرے پر سبقت نہیں پائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السبق والرمي/حدیث: 19755]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19755 in Urdu