السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3937. -- باب: من حلف على يمين فرأى خيرا منها فليأت الذي هو خير، وليكفر عن يمينه
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے کوئی قسم کھائی پھر اس کے خلاف کرنے میں بہتری دیکھی، تو وہ بہتر کام کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔
حدیث نمبر: 19844
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ، أنبأ أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ بْنِ سَهْلٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ السِّنْجِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ، عَنْ زَهْدَمٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ:" وَاللهِ لَا أَحْمِلُكُمْ، وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ"، قَالَ: فَلَمَّا رَجَعْنَا أَرْسَلَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثٍ ذَوْدٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَحْمِلَنَا فَحَمَلْتَنَا، قَالَ:" أَنِّي لَمْ أَحْمِلُكُمْ وَلَكِنَّ اللهَ حَمَلَكُمْ، وَاللهِ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ، فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا أَتَيْتُهُ"، أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ سُلَيْمَانَ. قَالَ الشَّيْخُ: قَصَرَ بِهِ التَّيْمِيُّ فَلَمْ يَنْقُلْ فِيهِ الْكَفَّارَةَ.
زہدم حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سواریوں کا مطالبہ لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! نہ تو میں تمہیں سوار کروں گا اور نہ ہی میرے پاس سواری موجود ہے کہ تمہیں مہیا کر سکوں۔“ لیکن جب ہم واپس پلٹے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین اونٹ دیے۔ میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو قسم اٹھائی تھی کہ سواری نہ دیں گے لیکن پھر ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں سواری نہیں دی بلکہ اللہ نے تمہیں سواری دی ہے، اللہ کی قسم! جب میں قسم اٹھاتا ہوں اور دوسرا کام بہتر دیکھتا ہوں تو بہتر کام کر لیتا ہوں۔“
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: تیمی نے اس روایت میں کوتاہی کی اور اس میں کفارے کا ذکر نقل نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19844]
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: تیمی نے اس روایت میں کوتاہی کی اور اس میں کفارے کا ذکر نقل نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19844]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19844 in Urdu