السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3942. -- باب: ما جاء في إبرار المقسم
-- باب: قسم دینے والے کی قسم پوری کرنے کے متعلق کیا مروی ہے۔
حدیث نمبر: 19889
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنَ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَتَيْتُ ⦗٧١⦘ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي لِيُبَايِعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، قَالَ:" بَلْ أُبَايِعُهُ عَلَى الْجِهَادِ"، فَانْطَلَقْتُ إِلَى الْعَبَّاسِ وَهُوَ فِي السِّقَايَةِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا الْفَضْلِ إِنِّي انْطَلَقْتُ بِأَبِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُبَايِعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، فَلَمْ يَفْعَلْ، فَقَامَ مَعَهُ الْعَبَّاسُ فِي قَمِيصٍ مَا عَلَيْهِ رِدَاءٌ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ عَرَفْتَ مَا بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ، وَأَتَاكَ بِأَبِيهِ لِتُبَايِعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، فَلَمْ تَفْعَلْ، فَقَالَ:" إِنَّهَا لَا هِجْرَةَ"، قَالَ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ لَتُبَايِعَنَّهُ، قَالَ: فَمَدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، وَقَالَ:" هَا أَبْرَرْتُ عَمِّي، وَلَا هِجْرَةَ"، قَالَ الْبُخَارِيُّ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَفْوَانَ أَوْ صَفْوَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَهُ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ لَا يَصِحُّ.
سیدنا عبدالرحمن بن صفوان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہجرت کی بیعت کے لیے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ جہاد پر بیعت لوں گا۔“ میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس گیا جو پانی پلا رہے تھے، میں نے کہا: اے ابوالفضل! میں اپنے باپ کو لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت پر بیعت لیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ انھیں کپڑوں میں چل پڑے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جو میرے اور عبدالرحمن کے درمیان بات چیت ہوئی آپ نے اس کو پہچان لیا، آپ اس کے باپ سے ہجرت پر بیعت لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہجرت نہیں ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے قسم ڈال دی کہ آپ ہجرت پر بیعت لیں، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پھیلایا اور فرمایا: ”میں اپنے چچا کی قسم پوری کرتا ہوں، لیکن ہجرت نہیں ہے۔“
امام بخاری فرماتے ہیں: ”عبدالرحمن بن صفوان یا صفوان بن عبدالرحمن، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے“، یزید بن ابی زیاد نے اسے مجاہد سے اسی طرح بیان کیا ہے، یہ صحیح نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19889]
امام بخاری فرماتے ہیں: ”عبدالرحمن بن صفوان یا صفوان بن عبدالرحمن، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے“، یزید بن ابی زیاد نے اسے مجاہد سے اسی طرح بیان کیا ہے، یہ صحیح نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19889]
تخریج الحدیث: «ضعيف 19890 صرف خالي سند هي»
الحكم على الحديث: ضعيف 19890 صرف خالي سند هي
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19889 in Urdu