السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3953. -- باب: لغو اليمين
-- باب: لغو (بے ارادہ) قسم کا بیان۔
حدیث نمبر: 19936
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، ثنا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْمُونٍ الصَّائِغُ مِنْ أَهْلِ مَرْوَ، عَنْ عَطَاءٍ: اللَّغْوُ فِي الْيَمِينِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" هُوَ كَلَامُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ: كَلَّا وَاللهِ، وَبَلَى وَاللهِ"، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا مَوْقُوفًا، وَرَوَاهُ الزُّهْرِيُّ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ، وَمَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ كُلُّهُمْ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا مَوْقُوفًا أَيْضًا، قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَهِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا مَوْقُوفًا.
عطاء لغو قسم کے بارے میں فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا اپنے گھر میں کلام کرنا «كَلَّا وَاللّٰهِ» ”ہرگز نہیں، اللہ کی قسم“ اور «بَلَى وَاللّٰهِ» ”کیوں نہیں، اللہ کی قسم“ ہے۔“ یعنی عادتاً قسم اٹھاتا ہے۔
امام ابوداؤد فرماتے ہیں: اس حدیث کو داود بن ابی الفرات نے ابراہیم صائغ سے، انہوں نے عطاء سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے موقوفاً روایت کیا ہے، اور زہری، عبدالملک اور مالک بن مغول سب نے عطاء سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے موقوفاً ہی روایت کیا ہے۔ شیخ فرماتے ہیں: اسی طرح عمرو بن دینار، ابن جریج اور ہشام بن حسان نے عطاء سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے موقوفاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19936]

تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19936 in Urdu