🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3978. -- باب: من جعل فيه كفارة يمين
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے اس (نافرمانی کی نذر) میں قسم کا کفارہ مقرر کیا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20076
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ثنا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَفَّانُ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ هَيَّاجِ بْنِ عِمْرَانَ الْبُرْجُمِيِّ أَنَّ غُلَامًا لِأَبِيهِ أَبَقَ، فَجَعَلَ لِلَّهِ عَلَيْهِ، لَئِنْ قَدِرَ عَلَيْهِ لَيَقْطَعَنَّ يَدَهُ، فَلَمَّا قَدِرَ عَلَيْهِ بَعَثَنِي إِلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحُثُّ فِي خُطْبَتِهِ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ فَقَالَ:" قُلْ لِأَبِيكَ فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَتَجَاوَزْ عَنْ غُلَامِهِ"، قَالَ:" وَبَعَثَنِي إِلَى سَمُرَةَ فَقَالَ:" سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحُثُّ فِي خُطْبَتِهِ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ، فَقُلْ لِأَبِيكَ يُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَتَجَاوَزْ عَنْ غُلَامِهِ". وَهَذَا إِسْنَادٌ مَوْصُولٌ إِلَّا أَنَّ الْأَمْرَ بِالتَّكْفِيرِ عَنْ يَمِينِهِ مَوْقُوفٌ فِيهِ عَلَى عِمْرَانَ وَسَمُرَةَ وَأَمَّا الْهَيَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ فَإِنَّهُ مُخْتَلَفٌ فِي اسْمِهِ، فَقِيلَ: هَكَذَا وَقِيلَ: حَيَّانُ بْنُ عِمْرَانَ الْبُرْجُمِيُّ.
سیدنا حسن رحمہ اللہ، ہیاج بن عمران برجمی سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کے والد کا غلام بھاگ گیا، انہوں نے قسم کھائی کہ اگر اس پر قدرت پائی تو ضرور اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔ جب میرے والد نے اس پر قدرت پا لی تو انہوں نے مجھے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی طرف روانہ کیا۔ میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کے دوران ”صدقہ کی ترغیب دے رہے تھے اور «مُثْلَة» سے منع فرما رہے تھے۔“ انہوں نے کہا: اپنے والد سے کہو کہ اپنی قسم کا کفارہ دیں اور غلام کو معاف کر دیں۔ ہیاج کہتے ہیں: میرے والد نے مجھے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کی طرف روانہ کیا، انہوں نے بھی کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کے دوران ”صدقہ پر ابھار رہے تھے اور «مُثْلَة» سے منع فرما رہے تھے۔“ انہوں نے فرمایا: اپنے والد سے کہو کہ اپنی قسم کا کفارہ دیں اور اپنے غلام کو معاف کر دیں۔
یہ سند موصول ہے، البتہ اس میں قسم کا کفارہ دینے کا حکم سیدنا عمران اور سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہما پر موقوف ہے۔ اور ہیاج بن عمران کے نام میں اختلاف ہے، ایک قول یہی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ حیان بن عمران برجمی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 20076]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20076 in Urdu