السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
409. -- باب: ترسيل الأذان وحذم الإقامة
-- باب: اذان ٹھہر ٹھہر کر اور اقامت جلدی کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 2008
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الْعُمَرِيُّ ثنا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ أنا عَبْدُ الْمُنْعِمِ الْبَصْرِيُّ ثنا يَحْيَى بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الْحَسَنِ وَعَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِبِلَالٍ:" يَا بِلَالُ إِذَا أَذَّنْتَ ⦗٦٢٩⦘ فَتَرَسَّلْ وَإِذَا أَقَمْتَ فَاحْذِمْ، وَاجْعَلْ بَيْنَ أَذَانِكَ وَإِقَامَتِكَ قَدْرَ مَا يَفْرُغُ الْآكِلُ مِنْ أَكْلِهِ وَالشَّارِبُ مِنْ شُرْبِهِ وَالْمُعْتَصِرُ إِذَا دَخَلَ لِقَضَاءِ حَاجَتِهِ وَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي" هَكَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ عَبْدِ الْمُنْعِمِ بْنِ نُعَيْمٍ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ: هُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ وَيَحْيَى بْنُ مُسْلِمٍ الْبُكَاءُ الْكُوفِيُّ ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَقَدْ رُوِيَ بِإِسْنَادٍ آخَرَ عَنِ الْحَسَنِ وَعَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَيْسَ بِالْمَعْرُوفِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے بلال! جب تو اذان دے تو آہستہ آہستہ دے اور جب اقامت کہے تو جلدی کہہ اور اپنی اذان اور اقامت کے درمیان اتنا فاصلہ رکھ کہ کھانے والا کھانے سے فارغ ہو جائے اور پینے والا اپنے پینے سے اور قضائے حاجت کو جانے والا قضائے حاجت سے فارغ ہو جائے اور تم نہ کھڑے ہو یہاں تک کہ مجھے دیکھ لو۔“ (ب) امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبدالمنعم منکر الحدیث ہے اور یحییٰ بن مسلم بکاء کوفی کو یحییٰ بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔
یہ روایت ایک دوسری سند سے حسن اور عطاء کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے، لیکن وہ معروف نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2008]
یہ روایت ایک دوسری سند سے حسن اور عطاء کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے، لیکن وہ معروف نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2008]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ جدًا أخرجه الترمذي 195»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2008 in Urdu