السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4022. -- باب: : لا يولي الوالي امرأة، ولا فاسقا، ولا جاهلا أمر القضاء
-- باب: حاکم کسی عورت، فاسق یا جاہل شخص کو قضاء (فیصلہ کرنے) کا منصب نہ سونپے۔
حدیث نمبر: 20363
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ، ثنا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، ثنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فِي مَجْلِسِهِ يُحَدِّثُ الْقَوْمَ حَدِيثًا، جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَتَى السَّاعَةُ؟ وَمَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَدِّثُ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: سَمِعَ مَا قَالَ، فَكَرِهَ مَا قَالَ، وَقَالَ بَعْضٌ: لَمْ يَسْمَعْ، حَتَّى إِذَا قَضَى حَدِيثَهُ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَةِ؟"، قَالَ: هَذَا أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" إِذَا ضُيِّعَتِ الْأَمَانَةُ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا إِضَاعَتُهَا؟ قَالَ:" إِذَا أُسْنِدُ الْأَمْرُ إِلَى غَيْرِ أَهْلِهِ، فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ فُلَيْحٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں قوم کا تذکرہ فرما رہے تھے۔ ایک دیہاتی نے کہا: اے اللہ کے رسول! قیامت کب آئے گی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم باتوں میں مصروف رہے۔ بعض لوگوں نے کہا جنہوں نے اس کی بات سنی تھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ناپسند فرمایا ہے اور بعض نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بات سنی ہی نہیں۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات مکمل کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے بارے میں سوال کرنے والا کدھر ہے؟“ اس نے کہا: میں ہوں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امانت کا ضیاع شروع ہو جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! امانت کے ضیاع کا کیا مطلب؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب حکومت نا اہل لوگوں کے سپرد کر دی جائے گی تو قیامت کا انتظار کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20363]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 591۔ 6496»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20363 in Urdu