السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4065. -- باب: الأمر بالإشهاد
-- باب: گواہ بنانے کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 20516
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ الْأُسْتَاذُ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَا: ثنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخُزَاعِيُّ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زُرَارَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ خُزَيْمَةَ، عَنْ أَبِيهِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْتَاعَ مِنْ سَوَاءِ بْنِ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيِّ فَرَسًا، فَجَحَدَ، فَشَهِدَ لَهُ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا حَمَلَكَ عَلَى الشَّهَادَةِ، وَلَمْ تَكُنْ مَعَهُ؟"، قَالَ: صَدَقْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، وَلَكِنْ صَدَّقْتُكَ بِمَا قُلْتَ، وَعَرَفْتُ أَنَّكَ لَا تَقُولُ إِلَّا حَقًّا، فَقَالَ:" مَنْ شَهِدَ لَهُ خُزَيْمَةُ أَوْ شَهِدَ عَلَيْهِ فَهُوَ حَسْبُهُ". ⦗٢٤٧⦘ قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ:" فَلَوْ كَانَ حَتْمًا لَمْ يُبَايِعْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَا بَيِّنَةٍ".
عمارہ بن خزیمہ رحمہ اللہ اپنے والد خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سواء بن حارث محاربی سے گھوڑا خریدا، اس نے جھگڑا کیا تو خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نے گواہی دی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے گواہی کیوں دی حالانکہ آپ موجود نہ تھے؟“ عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے سچ فرمایا؛ لیکن میں نے آپ کی تصدیق کی؛ کیونکہ آپ سچ ہی بولتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے حق میں یا جس کے خلاف خزیمہ گواہی دے دیں وہ کافی ہے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر (گواہ بنانا) لازم ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بغیر دلیل کے خرید و فروخت نہ کرتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20516]
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر (گواہ بنانا) لازم ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بغیر دلیل کے خرید و فروخت نہ کرتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20516]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20516 in Urdu