السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4070. -- باب: : لا يحيل حكم القاضي على المقضي له، والمقضي عليه، ولا يجعل الحلال على واحد منهما حراما، ولا الحرام على واحد منهما حلالا
-- باب: قاضی کا فیصلہ، جس کے حق میں فیصلہ ہوا اور جس کے خلاف فیصلہ ہوا، ان کے لیے حقیقت کو تبدیل نہیں کرتا، اور نہ ہی وہ ان دونوں میں سے کسی ایک کے لیے حلال کو حرام کرتا ہے، اور نہ ہی حرام کو حلال بناتا ہے۔
حدیث نمبر: 20535
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا لَيْثٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتِ: اخْتَصَمَ سَعْدٌ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ فِي غُلَامٍ، فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذَا ابْنُ أَخِي عُتْبَةَ، عَهِدَ إِلِيَّ أَنَّهُ ابْنُهُ، فَانْظُرْ إِلَى شَبَهِهِ، وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ: هَذَا أَخِي يَا رَسُولَ اللهِ، وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِي مِنْ وَلِيدَتِهِ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى شَبَهٍ بَيِّنٍ بِعُتْبَةَ، فَقَالَ:" هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ"، فَلَمْ يَرَ سَوْدَةَ قَطُّ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَأَخْرَجَاهُ عَنْ قُتَيْبَةَ، عَنِ اللَّيْثِ.
عروہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ سعد اور عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہما نے ایک غلام کے بارے میں جھگڑا کیا، سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ میرا بھتیجا ہے، میرے بھائی نے مجھ سے عہد لیا تھا کہ یہ اس کا بیٹا ہے، آپ اس کی مشابہت بھی دیکھ لیں۔ عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ میرا بھائی ہے، میرے باپ کی لونڈی سے یہ پیدا ہوا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی مشابہت عتبہ سے واضح دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبد بن زمعہ! یہ تیرا بھائی ہے، «الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ» ”بچہ بستر والے کے لیے ہے اور زانی کے لیے پتھر ہیں۔“ اے سودہ! آپ اس سے پردہ کریں۔“ اس نے کبھی بھی سودہ رضی اللہ عنہا کو نہیں دیکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20535]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20535 in Urdu