🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4073. -- باب: شهادة القاذف
-- باب: قاذف (پاکدامن پر تہمت لگانے والے) کی گواہی کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20547
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ أَثِقُ بِهِ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَمَّا جَلَدَ الثَّلَاثَةَ اسْتَتَابَهُمْ، فَرَجَعَ اثْنَانِ، فَقَبِلَ شَهَادَتَهُمَا، وَأَبَى أَبُو بَكْرَةَ أَنْ يَرْجِعَ فَرَدَّ شَهَادَتَهُ".
(٢٠٥٤٧) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے تین اشخاص کو کوڑے لگائے۔ پھر ان سے توبہ کا مطالبہ کیا، دو نے توبہ کرلی تو انھوں نے ان کی شہادت قبول کرلی۔ ابوبکرہ نے انکار کردیا تو ان کی شہادت بھی قبول نہ ہوئی۔
(ب) سعید بن مسیب حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے ابوبکرہ، شبل اور نافع سے کہا: جس نے توبہ کرلی اس کی شہادت قبول کی جائے گی۔
(ج) سعید بن مسیب حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے ابوبکرہ سے توبہ کا مطالبہ کیا۔
شیخ فرماتے ہیں: سعید بن مسیب حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے ان افراد سے کہا جنہوں نے مغیرہ کے خلاف گواہی دی تھی کہ تم توبہ کرو تمہاری گواہی قبول کی جائے گی۔ ان میں سے دو نے توبہ کرلی۔ ابوبکرہ نے توبہ سے انکار کردیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی شہادت قبول نہیں کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20547]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20547 in Urdu