🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
4078. -- باب: : ما يجب على المرء من القيام بشهادته إذا شهد
-- باب: انسان جب گواہ بن جائے تو اس پر اپنی گواہی کو قائم کرنا کس قدر واجب ہے اس کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20593
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ كُدَيْرًا الضَّبِّيَّ، قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: سَمِعْتُهُ مِنْهُ مُنْذُ خَمْسِينَ سَنَةً، قَالَ شُعْبَةُ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ أَبِي إِسْحَاقَ، مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً أَوْ أَكْثَرَ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ شُعْبَةَ مُنْذُ خَمْسٍ، أَوْ سِتٍّ وَأَرْبَعِينَ سَنَةً، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ، قَالَ:" قُلِ الْعَدْلَ، وَأَعْطِ الْفَضْلَ"، قَالَ: فَإِنْ لَمْ أُطِقْ ذَاكَ؟ قَالَ:" فَأَطْعِمِ الطَّعَامَ، وَأَفْشِ السَّلَامَ"، قَالَ: فَإِنْ لَمْ أُطِقْ ذَاكَ، أَوْ أَسْتَطِعْ ذَاكَ؟ قَالَ:" فَهَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ"؟ قَالَ: نَعَمْ،" فَانْظُرْ بَعِيرًا مِنْ إِبِلِكَ وَسِقَاءً، وَانْظُرْ أَهْلَ بَيْتٍ لَا يَشْرَبُونَ الْمَاءَ إِلَّا غِبًّا فَاسِقِهِمْ، فَإِنَّكَ لَعَلَّكَ أَنْ لَا يَنْفَقَ بَعِيرُكَ وَلَا يَنْخَرِقَ سِقَاؤُكَ حَتَّى تَجِبَ لَكَ الْجَنَّةُ".
ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے شعبہ رحمہ اللہ سے یہ حدیث 45 یا 46 سال پہلے سنی کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: مجھے ایسا عمل بتایئے جو مجھے جنت میں داخل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عدل کرو اور زائد مال دے دیا کرو۔“ اس نے کہا: اگر میں اس کی طاقت نہ رکھوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانا کھلایا کر اور سلام کو عام کر۔“ اس نے کہا: اگر میں اس کی طاقت یا استطاعت نہ رکھوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تیرے اونٹ ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اونٹوں میں سے ایک اونٹ اور ایک مشکیزہ لے، اور ایسے گھر والوں کو تلاش کر جو ایک دن چھوڑ کر ہی پانی پی پاتے ہیں، انہیں پانی پلایا کر، امید ہے کہ تیرا اونٹ ہلاک نہ ہوگا اور تیرا مشکیزہ نہ پھٹے گا یہاں تک کہ جنت تیرے لیے واجب ہو جائے گی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20593]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20593 in Urdu