السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4090. -- باب: : القضاء باليمين مع الشاهد
-- باب: ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ صادر کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 20674
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: حَضَرْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ يَقْضُونَ بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ" أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَسَدٍ الْهَرَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِشِكَابَ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ، فَذَكَرَهُ. وَالرِّوَايَةُ فِيهِ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ ضَعِيفَةٌ، وَهِيَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا مَشْهُورَةٌ، وَفِيمَا رَوَى سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَتَبَ بِذَلِكَ إِلَى شُرَيْحٍ، وَهُوَ وَإِنْ كَانَ مُنْقَطِعًا فَفِيهِ تَأْكِيدٌ لِرِوَايَةِ ابْنِ أَبِي سَبْرَةَ.
عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ابوبکر، عثمان اور عمر رضی اللہ عنہم کے پاس حاضر ہوا۔ سب قسم اور گواہ کے ذریعے فیصلہ فرماتے تھے۔
اس بارے میں ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم سے روایت ضعیف ہے، جبکہ علی بن ابی طالب اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہما سے یہ مشہور ہے۔ اور سلیمان بن بلال کی ربیعہ بن ابی عبدالرحمن سے روایت میں ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ بات قاضی شریح کو لکھی تھی، اور یہ روایت اگرچہ منقطع ہے، لیکن اس میں ابن ابی سبرہ کی روایت کی تائید ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20674]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20674 in Urdu