🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
420. -- باب: الدليل على أن خبر الإبراد بها ناسخ لخبر خباب وغيره
-- باب: اس دلیل کا بیان کہ ظہر کو ٹھنڈا کر کے پڑھنے والی حدیث حضرت خباب وغیرہ کی حدیث کے لیے ناسخ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2069
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ شَيْبَانَ الْبَغْدَادِيُّ أنبأ مُعَاذِ بْنِ نَجْدَةُ ثنا خَلَّادِ بْنِ يَحْيَى ثنا نَافِعٌ يَعْنِي الْجُمَحِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنُّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَدِمَ مَكَّةَ فَسَمِعَ صَوْتَ أَبِي مَحْذُورَةَ فَقَالَ:" وَيْحَهُ مَا أَشَدَّ صَوْتَهُ أَمَا يَخَافُ أَنْ يَنْشَقَّ مُرَيْطَاؤُهُ قَالَ: فَأَتَاهُ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَقَالَ: وَيْحَكَ مَا أَشَدَّ صَوْتَكَ أَمَا تَخَافُ أَنْ يَنْشَقَّ مُرَيْطَاؤُكَ؟ فَقَالَ: إِنَّمَا شَدَدْتُ صَوْتِي لِقُدُومِكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ: إِنَّكَ فِي بَلْدَةٍ حَارَّةٍ فَأَبْرِدَ عَلَى النَّاسِ ثُمَّ أَبْرِدْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ثُمَّ أَذِّنْ ثُمَّ انْزِلْ فَارْكَعْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ ثَوِّبْ إِقَامَتَكَ".
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مکہ تشریف لائے۔ انہوں نے سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کی آواز سنی تو فرمانے لگے: اس کا ناس ہو، کتنی اونچی آواز نکالتا ہے! کیا اسے ڈر نہیں لگتا کہ اس کا گلا پھٹ جائے گا۔ پھر سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ انہیں نماز کی اطلاع دینے کے لیے ان کے پاس آئے تو آپ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: تیرا ناس ہو، تو کتنی سخت آواز میں اذان کہہ رہا ہے۔ کیا تجھے ڈر نہیں لگتا کہ تیرا گلا پھٹ جائے گا؟ سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے امیر المومنین! میں نے آپ کے آنے کی وجہ سے آواز میں شدت کی ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا علاقہ گرم ہے، لہٰذا لوگوں کو تھوڑا دن ڈھلنے پر نماز پڑھایا کرو۔ یہ بات دو یا تین مرتبہ کہی کہ (نماز ٹھنڈے وقت میں ادا کریں)۔ پھر (جب موسم کی شدت کم ہو تو) اذان کہو، پھر اتر کر دو رکعتیں ادا کرو، پھر اقامت کہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2069]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ اخرجه عبدالرزاق 1854»

الحكم على الحديث: حسن لغيره

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2069 in Urdu