🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
4160. -- باب: المتداعيين يتداعيان شيئا في يد أحدهما، فيقيم الذي ليس في يده بينة بدعواه
-- باب: دو دعویٰ کرنے والے کسی ایسی چیز کا دعویٰ کریں جو ان میں سے کسی ایک کے قبضے میں ہو، پھر وہ شخص جس کے قبضے میں وہ چیز نہیں ہے، اپنے دعوے پر گواہ پیش کر دے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21220
وَرُوِّينَا فِي حَدِيثِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ، فِي قِصَّةِ الْحَضْرَمِيِّ وَالْكِنْدِيِّ، فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ هَذَا غَلَبَنِي عَلَى أَرْضٍ كَانَتْ لِأَبِي، فَقَالَ الْكِنْدِيُّ: هِيَ أَرْضِي فِي يَدِي، أَزْرَعُهَا، لَيْسَ لَهُ فِيهَا حَقٌّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَضْرَمِيِّ:" أَلَكَ بَيِّنَةٌ"؟ قَالَ: لَا، قَالَ:" فَلَكَ يَمِينُهُ" أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ، وَرَجُلٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَهُ. ⦗٤٣٣⦘ أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَنَّادٍ.
علقمہ بن وائل بن حجر حضرمی اپنے والد (سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ) سے حضرمی اور کندی کا قصہ روایت کرتے ہیں کہ حضرمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس نے میرے باپ کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے“، کندی کہنے لگا: ”یہ میری زمین ہے، میں اس میں کھیتی باڑی کرتا ہوں، اس کا کوئی حق نہیں ہے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرمی سے دریافت فرمایا: ”کیا تیرے پاس کوئی دلیل ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تیرے لیے کندی کی قسم ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الدعوى والبينات/حدیث: 21220]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 139»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21220 in Urdu