السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4164. -- باب: المتداعيين يتداعيان ما لم يكن في يد واحد منهما، ويقيم كل واحد منهما بينة بدعواه
-- باب: دو دعویٰ کرنے والے کسی ایسی چیز کا دعویٰ کریں جو ان دونوں میں سے کسی کے قبضے میں نہ ہو، اور ان میں سے ہر ایک اپنے دعوے پر گواہ پیش کر دے۔
حدیث نمبر: 21238
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبَانُ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" إِذَا جَاءَ هَذَا بِشَاهِدٍ، وَهَذَا بِشَاهِدٍ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَذَا قَالَ:" بِشَاهِدٍ"، وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِهِ جِنْسَ الشُّهُودِ. وَقَدْ مَضَى فِي رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَيْهِ فِي مَتَاعٍ، لَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَهِمَا عَلَى الْيَمِينِ". قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ:" وَالْقَوْلُ الْآخَرُ: أَنَّهُ يَقْضِي بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ، لِأَنَّ حُجَّةَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِيهَا سَوَاءٌ"..
ابو رافع حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب دونوں فریق ایک ایک گواہ پیش کر دیں تو میں ان کے درمیان قرعہ اندازی کروں گا، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسا کیا تھا۔
(ب) ابو رافع حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو شخص جھگڑا لے کر آئے۔ دونوں میں سے کسی کے پاس گواہ نہ تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں کے درمیان قسم کے لیے قرعہ ڈال لو۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان میں برابر تقسیم ہوگا؛ کیونکہ دلائل دونوں کے پاس برابر ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الدعوى والبينات/حدیث: 21238]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 21215»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21238 in Urdu