السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4173. -- باب: : الولد يسلم بإسلام أحد أبويه
-- باب: بچہ اپنے والدین میں سے کسی ایک کے اسلام لانے سے مسلمان شمار ہوگا۔
حدیث نمبر: 21291
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّنْعَانِيُّ، بِمَكَّةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ، أنبأ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: (أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّاتِهِمْ وَمَا أَلَتْنَاهُمْ مِنْ عَمَلِهِمْ مِنْ شَيْءٍ) قَالَ:" إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ ذُرِّيَّةَ الْمُؤْمِنِ مَعَهُ فِي دَرَجَتِهِ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانُوا دُونَهُ فِي الْعَمَلِ"، ثُمَّ قَرَأَ: (وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّاتِهِمْ وَمَا أَلَتْنَاهُمْ) يَقُولُ:" وَمَا نَقَصْنَاهُمْ". لَمْ يَسْمَعْهُ الثَّوْرِيُّ مِنْ عُمَرَ، وَإِنَّمَا رَوَاهُ غَيْرُهُ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ سَمَاعَةَ، عَنْ عَمْرٍو. وَقَدْ ذَكَرْنَاهُ فِي غَيْرِ هَذَا الْمَوْضِعِ، وَحَدِيثُ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرٍو مَوْصُولٌ. قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ فِي جُمْلَةِ مَا احْتَجَّ بِهِ:" وَكَانَ الْإِسْلَامُ أَوْلَى بِهِ، لِأَنَّ اللهَ تَعَالَى أَعَلَى الْإِسْلَامَ عَلَى الْأَدْيَانِ، وَالْأَعْلَى أَوْلَى أَنْ يَكُونَ لَهُ الْحُكْمُ. وَقَدْ رُوِيَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَعْنَى ذَلِكَ".
سعید بن جبیر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ ﴿أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَيْءٍ﴾ [سورة الطور: 21] ”ہم ان کے ساتھ ان کی اولاد کو ملا دیں گے اور ان کے اعمال میں کچھ کمی نہیں کریں گے۔“
کے متعلق فرماتے ہیں: اللہ مومن کی اولاد کو جنت کے درجات میں ان کے ساتھ ملا دے گا، اگرچہ عمل کے اعتبار سے وہ کم ہی کیوں نہ ہوں۔ ﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُم﴾ [سورة الطور: 21] ”اور وہ لوگ جو ایمان لائے ان کی اولاد نے ان کی ایمان میں پیروی کی، ہم ان کی اولاد کو ان کے ساتھ ملا دیں گے اور ہم کمی نہ کریں گے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسلام تمام ادیان سے اعلیٰ و افضل ہے، اس کا حکم بھی مانا جائے گا۔
ثوری نے یہ روایت عمرو سے نہیں سنی، بلکہ دوسرے راویوں نے اسے ثوری سے، انہوں نے سماعہ سے اور انہوں نے عمرو سے روایت کیا ہے، اور شعبہ کی عمرو سے روایت متصل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الدعوى والبينات/حدیث: 21291]

تخریج الحدیث: «حسن۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21291 in Urdu