السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4190. -- باب: : من يعتق بالملك.
-- باب: وہ شخص جو محض ملکیت میں آنے سے آزاد ہو جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 21425
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الرَّفَّاءُ، أنبأ عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْفُقَهَاءِ الَّذِينَ يُنْتَهَى إِلَى قَوْلِهِمْ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، كَانُوا يَقُولُونَ:" إِذَا مَلَكَ الْوَلَدُ الْوَالِدَ عَتَقَ الْوَالِدُ، وَإِنْ مَلَكَ الْوَالِدُ الْوَلَدَ عَتَقَ الْوَلَدُ". وَأَمَّا مَا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الْقَرَابَةِ فَيَخْتَلِفُونَ فِيهِ. قَالَ الْقَاضِي: وَقَالَ عِيسَى بْنُ مِينَاءٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ، فَاخْتَلَفَ فِيهِ النَّاسُ قَالَ ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ عَنْهُمْ، وَكَانُوا يَقُولُونَ:" إِذَا ابْتَاعَ الرَّجُلُ شِقْصًا مِنْ أَبِيهِ، أَوْ أُمِّهِ عَتَقَ ذَلِكَ الشِّقْصُ، وَقُوِّمَ عَلَيْهِ مَا بَقِيَ، فَيُعْتَقُ كُلُّهُ عَلَيْهِ، وَإِنْ كَانَ وَرِثَ مِنْهُ شِقْصًا وَلَمْ يَشْتَرِهِ عَتَقَ الشِّقْصُ، وَلَمْ يُقَوَّمْ عَلَيْهِ الْبَاقِي".
عبدالرحمن بن ابی زناد اپنے والد سے اور وہ ان فقہاء سے نقل فرماتے ہیں جن کا قول معتبر ہے کہ جب بچہ باپ کا مالک بن جائے تو باپ آزاد ہو جائے گا۔ اگر باپ بچے کا مالک بن جائے تو بچہ آزاد ہو جائے گا، لیکن باقی قرابت داروں میں اختلاف ہے۔
قاضی رحمہ اللہ نے فرمایا: ابن ابی زناد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے باپ یا ماں کا ایک حصہ خرید لے تو وہ حصہ آزاد ہو جائے گا اور باقی ماندہ کی قیمت اس کے ذمہ لگائی جائے گی، یوں وہ پورا اس کی طرف سے آزاد ہو جائے گا۔ اور اگر اس نے اس کا کوئی حصہ وراثت میں پایا ہو اور اسے خریدا نہ ہو تو وہ حصہ آزاد ہو جائے گا اور باقی کی قیمت اس کے ذمہ نہیں لگائی جائے گی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21425]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21425 in Urdu