🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
430. -- باب: تعجيل صلاة الصبح
-- باب: صبح (فجر) کی نماز جلدی ادا کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2144
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي: قَالَ سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ يَقُولُ: ثنا نَهِيكُ بْنُ يَرِيمَ حَدَّثَنِي مُغِيثُ بْنُ سُمَيٍّ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ ابْنِ الزُّبَيْرِ صَلَاةَ الْفَجْرِ فَصَلَّى بِغَلَسٍ وَكَانَ يُسْفِرُ بِهَا فَلَمَّا سَلَّمَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ: مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ وَهُوَ إِلَى جَانِبِي قَالَ:" هَذِهِ صَلَاتُنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَلَمَّا قُتِلَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ" وَفِي كِتَابِ الْعِلَلِ لِأَبِي عِيسَى التِّرْمِذِيِّ قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ حَدِيثُ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ نَهِيكِ بْنِ يَرِيمَ فِي التَّغْلِيسِ بِالْفَجْرِ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
(ا) مغیث بن سمی سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی۔ انھوں نے نماز اندھیرے میں پڑھی تھی اور وہ اس کو روشنی میں پڑھتے تھے۔ جب انھوں نے سلام پھیرا تو میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ یہ کیسی نماز ہے؟ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما میرے ساتھ تھے۔ انھوں نے فرمایا: ”یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کی نماز تھی۔“ پھر جب عمر رضی اللہ عنہ شہید کیے گئے تو عثمان رضی اللہ عنہ اس کو روشن کر کے پڑھنے لگے۔
(ب) ابوعیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ کتاب العلل میں فرماتے ہیں کہ محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اوزاعی کی حدیث جو نہیک بن یریم سے منقول ہے یعنی فجر کو اندھیرے میں ادا کرنے کے بارے میں، یہ حدیث حسن ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2144]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه ابو يعلي 5747»

الحكم على الحديث: حسن

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2144 in Urdu