السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. -- باب: صفة غسلهما
-- باب: دونوں ہاتھوں کو دھونے کے طریقے کا بیان
حدیث نمبر: 215
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ السُّلَمِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَرْفَعُهُ قَالَ:" إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ النَّوْمِ فَلْيُفْرِغْ عَلَى يَدَيْهِ الْمَاءَ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهُمَا فِي الْإِنَاءِ". قَالَ: فَقَالَ لَهُ قَيْسٌ الْأَشْجَعِيُّ: فَإِذَا جِئْنَا مِهْرَاسَكُمْ هَذَا فَكَيْفَ ⦗٧٩⦘ نَصْنَعُ بِهِ؟ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّكَ. قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: قَالَ الْأَصْمَعِيُّ:" الْمِهْرَاسُ حَجَرٌ مَنْقُورٍ مُسْتَطِيلٌ عَظِيمٌ كَالْحَوْضِ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ النَّاسُ، لَا يَقْدِرُ أَحَدُكُمْ عَلَى تَحْرِيكِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نیند سے اٹھے تو اپنے ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے ان پر پانی بہا لے۔“ قیس اشجعی نے ان سے کہا: ”جب ہم آپ کے اس مہراس (پتھر کے حوض) پر آئیں تو اس کے ساتھ کیا کریں؟“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تیرے شر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“
ابو عبید کہتے ہیں کہ اصمعی نے کہا: مہراس ایک بہت بڑا، لمبا، کھدا ہوا پتھر ہوتا ہے جو حوض کی طرح ہوتا ہے، لوگ اس سے وضو کرتے ہیں، تم میں سے کوئی اسے ہلانے کی طاقت نہیں رکھتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 215]
ابو عبید کہتے ہیں کہ اصمعی نے کہا: مہراس ایک بہت بڑا، لمبا، کھدا ہوا پتھر ہوتا ہے جو حوض کی طرح ہوتا ہے، لوگ اس سے وضو کرتے ہیں، تم میں سے کوئی اسے ہلانے کی طاقت نہیں رکھتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 215]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه ابو يعلٰي 5963»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 215 in Urdu