السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4206. -- باب: : ما جاء في جر الولاء.
-- باب: جرِ ولاء (ولاء کے منتقل ہونے) کے بارے میں وارد شدہ احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 21524
قَالَ: وَأنبأ ابْنُ الْمُبَارَكِ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ:" الْعَبْدُ يَجُرُّ وَلَاءَ وَلَدِهِ إِذَا أَعْتَقَ"، قَالَ: وَكَانَ شُرَيْحٌ يَقْضِي بِوَلَاءِ وَلَدِهِ - يَعْنِي: لِمَوَالِي الْأُمِّ، حَتَّى حَدَّثَهُ الْأَسْوَدُ بِقَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَضَى بِهِ شُرَيْحٌ. كَذَا قَالَ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْأَسْوَدِ.
اسود بن یزید، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ غلام جب آزاد کر دیا جائے تو وہ اپنی اولاد کی ولاء اپنی طرف کھینچ لیتا ہے، قاضی شریح رحمہ اللہ بچے کی ولاء کا فیصلہ اس کی والدہ کے آزاد کردہ لوگوں کی طرف کرتے تھے، پھر اسود نے قاضی شریح رحمہ اللہ کو ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی بات بتائی تو اس کے مطابق فیصلہ فرمایا۔
جابر جعفی نے اسی طرح شعبی کے واسطے سے اسود سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الولاء/حدیث: 21524]
جابر جعفی نے اسی طرح شعبی کے واسطے سے اسود سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الولاء/حدیث: 21524]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21524 in Urdu