السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4208. -- باب: : المدبر يجوز بيعه متى شاء مالكه.
-- باب: مدبر غلام کو اس کا مالک جب چاہے فروخت کر سکتا ہے، یہ جائز ہے۔
حدیث نمبر: 21557
أَمَّا حَدِيثُ مُجَاهِدٍ: فَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْإِمَامُ، أنبأ أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، ثنا أَبِي، عَنْ ابْنِ إِسْحَاقَ، ⦗٥٢٧⦘ قَالَ: وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ، وَأَبَانُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَبِي الْحَجَّاجِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: كَانَ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عُذْرَةَ يُقَالُ لَهُ أَبُو الْمَذْكُورِ، وَكَانَ لَهُ عَبْدٌ قِبْطِيٌّ فَأَعْتَقَهُ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ، ثُمَّ احْتَاجَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ ذَا حَاجَةٍ فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ"، قَالَ: فَبَاعَهُ مِنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَخِي بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ بِثَمَانِمِائَةٍ، فَانْتَفَعَ بِهَا. فَكَانَ مُجَاهِدٌ وَفُقَهَاءُ أَهْلِ مَكَّةَ يَرَوْنَ التَّدْبِيرَ وَصِيَّةً صَاحِبُهَا فِيهَا بِالْخِيَارِ مَا عَاشَ، يُمْضِي فِيهَا مَا شَاءَ، وَيَرُدُّ مِنْهَا مَا شَاءَ..
ابو حجاج مجاہد رحمہ اللہ سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں قبیلہ بنو عذرہ کا ایک آدمی تھا، اس کو ابومذکور کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، اس کا ایک قبطی غلام تھا اور یہ اس کو مدبر کیے ہوئے تھا۔ پھر وہ محتاج ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم بذاتِ خود ضرورت مند ہو تو سب سے پہلے خود سے ابتدا کرو۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہما (جو بنو عدی بن کعب قبیلہ کا آدمی تھا) کو آٹھ سو کا فروخت کر دیا۔ اس نے اس کے ساتھ نفع حاصل کیا۔ مجاہد رحمہ اللہ اور اہل مکہ کے فقہاء کی رائے یہ تھی کہ مدبر بنانا ایک وصیت ہے جس میں مالک کو اپنی زندگی بھر اختیار ہے، اس میں سے جو چاہے نافذ کرے اور جو چاہے واپس لے لے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المدبر/حدیث: 21557]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21557 in Urdu