🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
4224. -- باب: : من قال: لا يعتق المكاتب حتى يكون في الكتابة: فإذا أديت هذا، أو نصفه فأنت حر.
-- باب: جس نے کہا: مکاتب اس وقت تک آزاد نہیں ہوتا جب تک کہ عقدِ کتابت میں یہ درج نہ ہو: ”جب تم یہ، یا اس کا آدھا حصہ ادا کر دو گے تو تم آزاد ہو“۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21627
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، أنبأ حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، فِي قِصَّةِ إِسْلَامِهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لِمَنْ أَنْتَ"؟ قُلْتُ: لِامْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ جَعَلَتْنِي فِي حَائِطٍ لَهَا، قَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ"، قَالَ: لَبَّيْكَ، قَالَ:" اشْتَرِهِ"، قَالَ: فَاشْتَرَانِي أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَأَعْتَقَنِي.. وَهَذَا يُخَالِفُ الرِّوَايَاتِ قَبْلَهُ، وَقَدْ يَجُوزُ أَنْ يَكُونَ عَتَاقُهُ لَمْ يَحْصُلْ بِأَنْ لَمْ يَعْلُقْ مِنَ الْفَسِيلَاتِ وَاحِدَةٌ حَتَّى أَعَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَرْسَهَا فَحَمَلَتْ مِنْ عَامِهَا ⦗٥٤٣⦘ فَاشْتَرَاهُ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ وَأَعْتَقَهُ، وَيُحْتَمَلُ غَيْرُهُ، وَاللهُ أَعْلمُ، وَفِي ثُبُوتِ بَعْضِ هَذِهِ الرِّوَايَاتِ نَظَرٌ..
زید بن صوحان حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کے اسلام کے قصے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو کس کا غلام ہے؟“ میں نے کہا: ”انصاری عورت کا جس نے اپنے باغ میں میری ڈیوٹی لگائی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر رضی اللہ عنہ!“ عرض کیا: ”اللہ کے رسول! حاضر۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو خریدو۔“ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے خرید کر آزاد کر دیا۔
نوٹ: یہ روایت پہلی روایات کے مخالف ہے، ممکن ہے ایک درخت کے پھل نہ دینے کی وجہ سے ان کو آزادی نہ ملی ہو تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اپنے ہاتھ سے دوبارہ لگا دیا، تو اس عرصے کے درمیان ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان کو خریدا ہو۔
ان میں سے بعض روایات کے ثابت ہونے میں کلام ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21627]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21627 in Urdu