السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4229. -- باب: : ما جاء في المكاتب يصيب حدا، أو ميراثا، أو يقتل.
-- باب: اس مکاتب کے بارے میں وارد شدہ احکام جو کسی حد کا مستحق ہو جائے، یا وراثت پائے، یا قتل کر دیا جائے۔
حدیث نمبر: 21653
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يُؤَدِّي الْمُكَاتَبُ بِحِصَّةِ مَا أَدَّى دِيَةَ حُرٍّ، وَمَا بَقِيَ دِيَةَ عَبْدٍ". قَالَ أَبُو عِيسَى فِيمَا بَلَغَنِي عَنْهُ: سَأَلْتُ الْبُخَارِيَّ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: رَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ. قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: - يَعْنِي بِهِ الْحَدِيثَ الثَّانِيَ، فَأَمَّا الْأَوَّلُ فَهُوَ مِنْ أَفْرَادِ حَمَّادٍ..
ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”مکاتب جتنا آزاد ہے، اتنی آزاد شخص کی دیت ادا کرے گا اور باقی غلام والی دیت ادا کرے گا۔“
امام بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: بعض نے اس حدیث کو ایوب سے، انہوں نے عکرمہ سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ شیخ فرماتے ہیں: اس سے ان کی مراد دوسری حدیث ہے، رہی پہلی حدیث تو وہ حماد کی منفرد روایات میں سے ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21653]

تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21653 in Urdu