السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
444. -- باب: النزول للمكتوبة
-- باب: فرض نماز کے لیے سواری سے نیچے اترنے کا بیان
حدیث نمبر: 2224
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ عُمَرُ بْنُ الرَّمَّاحِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ سَلَمَةَ الْهَمْدَانِيُّ بِهَا، أنبأ أَبُو سَهْلٍ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِشْرٍ الْإِسْفَرَايِينِيُّ بِهَا، ثنا أَبُو سُلَيْمَانَ دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَقِيلٍ الْبَيْهَقِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، ثنا ابْنُ الرَّمَّاحِ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" انْتَهَى إِلَى مَضِيقٍ هُوَ وَأَصْحَابُهُ وَالسَّمَاءُ قَالَ: يَحْيَى: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: أَوِ الْبِلَّةُ قَالَ مِنْ فَوْقَهِمْ وَالْبِلَّةُ مِنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَقَامَ فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَصَلَّى بِهِمْ يُومِي إِيمَاءً يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ أَوْ سُجُودَهُ أَخْفَضَ مِنْ رُكُوعِهِ" وَفِي رِوَايَةِ أَبِي عَبْدِ اللهِ: قَالَ يَحْيَى: أَحْسِبُهُ قَالَ: وَالْعَدُوُّ مِنْ فَوْقِهِمْ، وَالْبِلَّةُ مِنْ أَسْفَلَ. وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ، وَلَمْ يَثْبُتْ مِنْ عَدَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ مَا يُوجِبُ قَبُولَ خَبَرِهِ، وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ ذَلِكَ فِي شِدَّةِ الْخَوْفِ.
(ا) عمرو بن عثمان بن یعلیٰ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم ایک درے سے گزرے، اوپر سے بارش برس رہی تھی اور نیچے نمی تھی (راوی کو شک ہے کہ «السَّمَاء» کا لفظ تھا یا «الْبَلَّة» کا)۔ نماز کا وقت ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کو حکم دیا، اس نے اقامت کہی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر تشریف لائے اور نماز پڑھائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشارے سے نماز ادا کر رہے تھے، سجدوں کو رکوع سے زیادہ پست کرتے تھے۔ ابو عبداللہ کی روایت میں یحییٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شاید انہوں نے یہ کہا کہ دشمن ان کے اوپر تھے اور بارش ان کے نیچے۔
(ب) اس کی سند ضعیف ہے، اس کے بعض راوی بااعتماد نہیں ہیں، جس کی وجہ سے ان کی حدیث صحیح نہیں۔
اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ (طریقہ نماز) خوف کی شدت کی بنا پر ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2224]
(ب) اس کی سند ضعیف ہے، اس کے بعض راوی بااعتماد نہیں ہیں، جس کی وجہ سے ان کی حدیث صحیح نہیں۔
اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ (طریقہ نماز) خوف کی شدت کی بنا پر ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2224]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه احمد 4/ 173»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2224 in Urdu